15 اگست 2013 - 19:30
شامی فوج کا کامیاب آپریشن جاری

امریکہ اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حلاف شام کی فوج کے کامیاب آپریشن جاری ہیں۔

ابنا: امریکہ اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حلاف شام کی فوج کے کامیاب آپریشن جاری ہیں۔ سانا نیوز کے مطابق فوج نے شمالی صوبے حلب، جنوب میں درعا، دمشق، مغربی علاقے لاذقیہ، شمال مشرقی علاقے حمص، مشرقی علاقے دیرالزور میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے جن میں کچھ دہشتگرد سرغنے بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کئي سعودی اور تیونسی شہری ہیں۔ شمال مغربی شہر ادلب میں فوج نے دہشتگردوں کے فوجی ساز وسامان تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دہشتگردوں کو ہلاک بھی کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق وہابی انتھا پسند دہشتگردوں نے اپنی بہیمیت کا مظاہرہ کرتےہوئے دو بچوں کو بڑے وحشتناک انداز میں قتل کردیا۔ شام میں سرگرم عمل انتھا پسند وہابی دہشتگرد بچوں کو انسانی سپر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ان تمام دہشتگردوں کا تعلق انتھا پسند وہابی فرقہ سے ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲